What Is QR Code, How To Make It For Free


اسلام علیکم دوستو کیا حال ہیں آپ میں سے اکثر دوستوں نے کسی اپلیکیشن یا سافٹ وئیر کو ڈاونلوڈ 

کرتے وقت انٹرنیٹ پر جا بجا یا کسی   مشہور ملٹی نیشل کمپنیز کی پروڈکٹ پر ایک سیاہ رنگ کا چوکور خانہ

 ضرور دیکھا ہوگا جو کہ بار کوڈ سے مشابہ ہوتا ہے۔فرق یہ ہوتا کہ  بار کوڈ میں لائنز سیدھی ڈرا کی ہوتی  

ہیں جبکہ کیو آر کوڈجو ہے وہ بہت سارے چھوٹے چھوٹے سیاہ چوکور خانوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کا 

بیک گروانڈ سفید ہوتا ہے 

کیو آر کوڈ دراصل کوئیک رسپانس کوڈ کا مخفف ہوتا  ہے


ان چار کونوں والے  خانوں میں  مختلف قسم کی معلومات سٹور ہوتی ہیں جنہیں آپ عام طور پر سمارٹ  

کیمرہ کی مدد سے سکین کیا جاتا ہے اور سافٹوئیر اسے پڑھ کر آپ کو وہ معلومات اصل میں  سکرین پر 

انگریزی یا کسی دوسری زبان میں دکھائی دیتی ہے۔اس کے علاوہ کچھ کیو آر کوڈ ریڈر انسٹرومنٹ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں

What Is QR Code, How To Make It For Free


اس کی ایجاد:1994 میں ٹویوٹا کی ایک ذیلی کمپنی


    دینسو ویوDenso Wave

نے گاڑیوں کی تیاری کے دوران پرزہ جات وغیرہ کے بارے میں بہتر معلومات رکھنے کے لیے یہ نظام ۔

متعارف کروایا تھا
آج کیو آر کوڈز کا استعمال شاپنگ، انٹرنیٹ اور مختلف اقسام کی مصنوعات کی ٹریکنگ کے لیے کیا جاتا ہے۔ 

اسکے علاوہ کیو آر کوڈز کو پیسے کی منتقلی اور ویب سائیٹس پر لاگ ان کرنے کے لیے بھی استمعال کیا جاتا 

ہے۔
کمپنیاں اور پروفیشنلز اپنے وزٹنگ کارڈز پر کیوآرکوڈز بھی چھپواتے ہیں جنہیں سکین کر کے آپ یوآرایل    

   لکھے بغیر ہی انکی ویب سائیٹ اور دیگر معلومات ملاحظہ کر لیتے ہیں۔ مارکیٹنگ کمپنیاں مصنوعات کی تشہیر 

یا خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کرنے کے لیے بھی کیوآرکوڈ کو پبلک مقامات اور اخبارات میں شائع کرتے 

ہیں، جس سے صارفین کی دلچسپی میں اضافہ ہوتاہے۔



What Is QR Code, How To Make It For Free
2011
میں نیدرلینڈ کے رائل ڈچ منٹ نے کیو آر کوڈ کے حامل سکے بھی جاری کیے۔ کچھ ممالک میں  

اب قبر کے کتبوں پر مرنے والی کی معلومات کیو آر کوڈ کی شکل میں چسپاں کی جاتی ہیں۔

تو دوستو کیسا لگا ہماری پوسٹ معلوماتی ہے نا تو اس کو شیئیر ضرور کریں۔
Share To:

adnan salfi

Post A Comment:

0 comments so far,add yours